سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 10 سال کیلئے پاسپورٹ جاری کردیا گیا
bbc news urdu نے Monday، 25 April 2022 کو شائع کیا.
لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 10 سال کیلئے پاسپورٹ جاری کردیا گیا۔ سابق وزیر اعظم کو پاسپورٹ 23 اپریل کو جاری کیا گیا ہے جس کی مدت 10 سال تک ہے۔ وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں تاہم انہیں عام کیٹگری کا پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔ نیا پاسپورٹ جاری ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم اب کسی بھی وقت پاکستان سفر کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال تحریک انصاف کی حکومت نے نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیا تھا جس کے باعث وہ بے وطن شخص کے طور پر برطانیہ میں رہ رہے تھے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 160
Visit Yesterday : 558
This Month : 6153
This Year : 69872
Total Visit : 174860
Hits Today : 4065
Total Hits : 977054
Who's Online : 8























