موجودہ لوڈ شیڈنگ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے ہے جسے ٹھیک کر رہے ہیں، وزیراعظم
www.bbcnewshd.com نے Monday، 25 April 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملک میں موجودہ لوڈ شیڈنگ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے ہے جسے ہم ٹھیک کررہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت نے 5 سال کی بدترین لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، پی ٹی آئی حکومت نے نہ بروقت ایندھن خریدا اور نہ ہی پاور پلانٹس کی مرمت کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری موجودہ لوڈ شیڈنگ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے، ہم اسے ٹھیک کر رہے ہیں، ناکارہ پلانٹس کے ذریعے مہنگی بجلی پیدا کرنے سے عوام کو ماہانہ 100 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 99
Visit Yesterday : 558
This Month : 6092
This Year : 69811
Total Visit : 174799
Hits Today : 2138
Total Hits : 975127
Who's Online : 9























