حمزہ شہبازکی حلف برداری؛ وزیراعظم نے صدر کو ایک اور ایڈوائس ارسال کردی
ا
سلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے صدر ڈاکٹرعارف علوی کو وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برادری کے لیے ایک اور ایڈوائس ارسال کردی۔شہباز شریف نے کہا کہ حمزہ شہباز کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف برداری کے لیے ہائیکورٹ کا حکم واضح ہے جس کے بعد کسی مشاورت یا سوچ و بچار کی ضرورت نہیں ہے۔اس حوالے سے ذرائع ایوان صدر نے بتایا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ موصول ہونے پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے خود وزیراعظم سے رابط کیا اور ہائیکورٹ کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم سے رائے مانگی تھی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی پہلی ایڈوائس پر صدر نے پی ٹی آئی رہنما اور قانون دان بابر اعوان اور فواد چوہدری سے مشاورت کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے حلف لینے کی ایڈوائس میں چیئرمین سینٹ کا نام تجویز کیا گیا تھا اور ایوان صدر کو ہائیکورٹ کی ہدایات موصول ہوگئی تھیں جبکہ صدر کو اب جلد از جلد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنا ہے۔








































Visit Today : 134
Visit Yesterday : 558
This Month : 6127
This Year : 69846
Total Visit : 174834
Hits Today : 3106
Total Hits : 976095
Who's Online : 9























