بہاولپور: وزیراعظم مصلحتوں کو بالا تاک رکھ کر جمہوریت کی طاقت و ثمرات سے صوبہ بحالی کو یقینی بنائیں۔صوبہ تحریک بہاولپور کے رہنماؤں نے ڈیرہ بکھا، عباس نگر کی بستیوں کے شہرِ خاموشاں پہنچ کر 24 اپريل 1970 صوبہ تحریک کے شہیدوں کی ابدی آرام گاہوں پر عہد نو کے ساتھ حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے رہنماؤں سابق مجسٹریٹ مخدوم غلام مجتبیٰ بخاری،قاری مونس بلوچ،سید مظہر حسین بخاری ایڈوکیٹ،ارشاد احمد شاد،راؤ جاوید عثمانی مسز شمیم عباسی،زنیرا بلوچ، فاطمۃ الزہرا اور دیگر نے 24 اپریل 1970کے صوبہ تحریک کے شہیدوں کی مرقدوں پر تجدید عہد کے ساتھ حسب دستور اور حسب سابق حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔قاری مونس بلوچ اور دیگر نے کہا مفاد منافقت اور مصلحتوں کی غیر جمہوری سیاست کرنے والوں نے 53 برس گزر جانے کے باوجود بھی صوبہ بحال نہ کیا بلکہ اسمبلی سمیت دیگر تمام مکتبہِ فکر کی ہزاروں قراردادوں کو بھی نظرانداز کیا۔انہوں نے کہا موجودہ حکمرانی میں شامل تمام سیاسی اور مزہبی جماعتیں صوبہ بحالی کی حامی و حمایتی ہیں۔انہیں چاہیے کہ وہ بہاولپور کے عوام کے دیرینہ حقوقِ صوبہ کو خاطر میں لاتے ہوئے بحالی کے عمل کو یقینی بنائیں۔