شلپا شیٹھی نے بھارتی پولیس میں شمولیت اختیار کرلی
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 24 April 2022 کو شائع کیا.
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی اسٹریمنگ سروس ’او ٹی ٹی‘ پر ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، وہ ایک سیریز میں بحیثیت بھارتی پولیس اہلکار اپنے جلوے بکھیریں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم او ٹی ٹی پر ایک سیریز تیار کی جارہی ہے جس میں انڈین پولیس فورس کی کہانی پیش کی جائے گی، اس سیریز میں شلپا سمیت سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار نبھائیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیریز کا ایکشن سے بھرپور پہلا پوسٹر ریلیز کردیا گیا جس میں اداکارہ اسلحہ تھامے کھڑی ہیں اور پیچھے گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں ہیں، پوسٹر میں شلپا کو پولیس کی جرسی میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 99
Visit Yesterday : 558
This Month : 6092
This Year : 69811
Total Visit : 174799
Hits Today : 2167
Total Hits : 975157
Who's Online : 9























