ٹوکیو: جاپان کے شمال میں واقع جزیرے ہوکائیڈو کے قریب دو بچوں سمیت 26 سیاحوں  سے بھری کشتی لاپتہ ہوگئی ہے، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان کے کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ سیاحتی کشتی میں دو بچوں سمیت 26 مسافر سوار تھے، جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے گرد سیر کے دوران لاپتہ ہوئی۔‘KAZU I’ نامی کشتی کے عملے نے کوسٹ گارڈز کو دوپہر 1:15 پر اطلاع دی کہ وہ پانی میں طغیانی کا شکار ہے جبکہ 3 بجے کے قریب رابطہ منقطع ہونے سے پہلے کشتی 30 ڈگری پر جھکنے کی اطلاع دی گئی۔کوسٹ گارڈز نے مزید بتایا کہ کشتی کا سراغ لگانے کیلئے ایک ہیلی کاپٹر اور اور بورڈزں روانہ کی گئیں تاہم رات 9 بجے تک کشتی اور مسافروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔