24 اپریل 1970میں فرید گیٹ پر وحشت،دہشت اور بربریت کی دوکان سجانے والے سب موت کے چمنستان میں پیوست ہوگئے
بہاولپور: 24 اپریل 1970میں فرید گیٹ پر وحشت،دہشت اور بربریت کی دوکان سجانے والے سب موت کے چمنستان میں پیوست ہوگئے۔بہاولپور کے غیور عوام نے شہیدوں کے لہو اور ماں کے دودھ سے تجدید عہد کیا ہے کہ وہ کرسی کے حریصوں سیاسی وحشیوں سے بہاولپور واگزار کرا کر دم لیں گے۔ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے قائد قاری مونس بلوچ نے عباسی ہاؤس پر شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز شمیم عباسی کے ہمراہ نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے تینوں اضلاع کے عہدیداروں کارکنوں حامیوں جانثاروں سمیت مساجد کے آئمہ کرام اور مدارس کے منتظمین سے استدعا کی ہے کہ وہ 24 اپریل 1970کے صوبہ تحریک کے شہیدوں کے لئے قرآن خوانی کے بعد دعا کریں کہ اللّٰه تعالیٰ شہیدوں کو کرب و بلا کے شہیدوں کے صف میں جگہ عطا فرماتے ہوئے ارباب اختیار کو بہاولپور کے صوبائی حقوق پر سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔قاری مونس بلوچ نے مزید کہا شہیدوں کی قبروں پر حسب سابق و دستور فاتحہ خوانی کریں گے۔







































Visit Today : 99
Visit Yesterday : 558
This Month : 6092
This Year : 69811
Total Visit : 174799
Hits Today : 2121
Total Hits : 975111
Who's Online : 9























