کوئٹہ: وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کے ترقیاتی امور اور امن و امان سمیت سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ہماری حکومت کی ترجیح رہے گی۔