وزیراعظم اور ان کی کابینہ کو صوبہ بحالی سے پہلے مبارکباد دیں گے نہ جشن منائیں گے
بہاولپور: وزیراعظم اور ان کی کابینہ کو صوبہ بحالی سے پہلے مبارکباد دیں گے نہ جشن منائیں گے۔اپریل 1970 کا مہینہ شہادتوں گرفتاریوں ہڑتالوں بھوک ہڑتالوں جلسوں اور جلوسوں سے عبارت ہے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور شعبہ خواتین کی مرکزی صوبائی اور مقامی رہنماؤں مسز شمیم عباسی سائرہ سعید زنیرا بلوچ فاطمہ شعیب شمائلہ جی جان سعدیہ چوہان عروبہ عباسی طوبیٰ عباسی دعا خان علینہ اسلام اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا میاں شہباز شریف اور ان کی کابینہ صوبہ بحال کرکے بہاولپور کو آئینی اخلاقی جمہوری نظریاتی اور حقیقی ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا وفاقی حکومت کے موجودہ وزیراعظم جب پنجاب اسمبلی کے وزیراعلیٰ تھے صوبہ قرارداد پیش کرکے پاس کرائی۔اب انہیں چاہیے کہ صوبہ بحالی کے عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں۔








































Visit Today : 134
Visit Yesterday : 558
This Month : 6127
This Year : 69846
Total Visit : 174834
Hits Today : 3110
Total Hits : 976099
Who's Online : 9























