مودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر،قابض بھارتی فورسزنے2 نوجوانوں کوشہید کردیا
www.bbcnewshd.com نے Friday، 22 April 2022 کو شائع کیا.
سرینگر: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ مقبوضہ کشمیرسے قبل قابض بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے 2کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کے مقبوضہ جموں وکشمیرکے دورے سے قبل بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔دونوں نوجوانوں کو مقبوضہ جموں میں سنجوان چھاؤنی کے علاقے میں جمعے کی صبح جعلی مقابلے کے دوران شہید کیا گیا۔ قابض بھارتی فورسزنے شہید نوجوانوں پرالزام عائد کیا کہ وہ دہشتگرد وارداتوں میں ملوث تھے۔فائرنگ کے بعد بھارتی فورسزنے مختلف علاقوں میں چھاپوں اورناکہ بندی کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔کشمیریوں کومساجد میں نمازجمعہ کی ادائیگی سے بھی روک دیا گیا ہے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 99
Visit Yesterday : 558
This Month : 6092
This Year : 69811
Total Visit : 174799
Hits Today : 2147
Total Hits : 975136
Who's Online : 9























