’غلطی‘ ٹھیک ہوگئی اب ’غلطی‘ کے ذہنی علاج کی ضرورت ہے،وزیرداخلہ
www.bbcnewshd.com نے Friday، 22 April 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ ’غلطی‘ ٹھیک ہوگئی اب ’غلطی‘ کے ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔ٹوئٹر پربیان میں وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کوسرکاری خرچ پرعلاج کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ غلطی ٹھیک ہوگئی اب غلطی کے ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے۔خاص حالت میں خطاب کرنے والے کوعلاج کی ضرورت ہے کوئی انہیں اسپتال لے جائے سرکاری خرچ پرعلاج کرانے کوتیار ہیں۔ مجھ پرجو 20 کلو ڈالی تھی اس کو کچھ کوٹہ خود تو نہیں رکھ لیا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ معیشت تباہ کرکے میر جعفر نیازی نے پاکستان کے خلاف سازش کی تھی۔ حکومت بدلتے ہی امپورٹڈ وزیراورمشیر واپس ایکپسورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 99
Visit Yesterday : 558
This Month : 6092
This Year : 69811
Total Visit : 174799
Hits Today : 2175
Total Hits : 975164
Who's Online : 9























