ملتان: پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ عوام کی بھلائی کے لیے کسی جماعت کے پاس کوئی دیرپا پروگرام نہیں لیکن منجن ضرور ہے جس کے سہارے کوئی تبدیلی تو کوئی روٹی،کپڑا اور مکان یا ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر اقتداری سیاست کا کھیل کھیل رہا ہے پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سید مصطفی کمال کے پاس ہی عام آ دمی کی زندگی کو بہتر انداز میں سنوارنے کا پروگرام ہے کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ اقتدار کے ایوانوں میں 75 سالوں سے بیٹھے حکمرانوں نے عام آ دمی کو صاف پانی تک کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا اور نہ ہی تعلیم،صحت،روزگار سمیت مہنگائی کے خاتمے کے لئے حقیقی معنوں میں اقدامات کیے جس کی وجہ سے آ ج غریب عوام شدید پریشانی سے دوچار ہے پاکستان میں مہنگائی کی شرح یہ ہے کہ دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر پاکستان مہنگائی کا شکار ہے اور غریب قوم کے پاس سال کے بعد عید الفطر کے موقع پر اپنے بچوں کو کپڑے،جوتے تک خرید کر دینے کی سکت نہیں جب تک حکمران اختیار اور وسائل کو گلی کوچے تک نہیں لائیں گے عوام کی زندگی میں تبدیلی نہیں آ ئے گی اسی لئے اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمران غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنائیں۔