طارق فاطمی سے ایک روز بعد ہی خارجہ امور کا عہدہ واپس
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 21 April 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: ایک روز قبل خارجہ امور کی ذمہ داری سنبھالنے والے طارق فاطمی سے آج عہدہ واپس لے لیا گیا وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق سفیر طارق فاطمی سے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا اور ان کی بطور معاون خصوصی تعیناتی میں تبدیلی کردی گئی۔اب طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے تاہم ان سے خارجہ امور کی ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے۔واضح رہے کہ طارق فاطمی کو گزشتہ روز معاون خصوصی برائے خارجہ امور مقرر کردیا گیا تھا۔ طارق فاطمی 2013ء سے 2017ء تک وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور رہے ہیں۔انہیں ڈان لیکس کی تحقیقات کے نتیجے میں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔وہ 35 سال سے زائد عرصے تک کیریئر ڈپلومیٹ رہے ہیں
ٹیگز:-







































Visit Today : 99
Visit Yesterday : 558
This Month : 6092
This Year : 69811
Total Visit : 174799
Hits Today : 2164
Total Hits : 975153
Who's Online : 9























