سویڈن اور ہالینڈ میں اسلاموفوبیا کے واقعات پر بین الاقوامی برادری مذمت کرے، وزیراعظم
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 19 April 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور دنیا بھر کے مسلمان سویڈن اور ہالینڈ میں اسلامو فوبیا کے حالیہ واقعات پر سخت رنجیدہ ہیں۔اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ ان واقعات کی مذمت کرے اور اس طرح کے گھناؤنے رویوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اسلامو فوبیا کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔واضح رہے کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج اور ہنگامے کیے جا رہے ہیں، مسلمان دشمن انتہا پسند تنظیم کی جانب سے قرآن پاک کے نسخے جلائے گئے ہیں۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 99
Visit Yesterday : 558
This Month : 6092
This Year : 69811
Total Visit : 174799
Hits Today : 2161
Total Hits : 975150
Who's Online : 9























