عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے سے معذرت کرلی
bbc news urdu نے Tuesday، 19 April 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔ اے این پی کے سربراہ اسفند یارولی کا کہنا تھاکہ عوامی نیشنل پارٹی کی ترجیحات حکومت نہیں بلکہ عوام ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پی پی اور ن لیگ کے مشکور ہیں کہ حکومت کا حصہ بننے کیلئے مدعو کیا، مشکلات کو مدنظر رکھ کرتجویز دی ہے کہ باقی اتحادیوں کو کابینہ میں جگہ دیں۔اسفندیار ولی کا کہنا تھاکہ ملک اور حکومت پہلے سے مشکلات سے دوچار ہیں، مزید مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے، ہماری ترجیح روز اول سے حکومتی عہدے نہیں، عوام، پارٹی تنظیم اور نظریہ ہے۔ خیال رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی حکومتی اتحاد میں شامل ہے اور کل 36 رکنی کابینہ نے حلف اٹھانا ہے۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 192
Visit Yesterday : 558
This Month : 6185
This Year : 69904
Total Visit : 174892
Hits Today : 5065
Total Hits : 978055
Who's Online : 9























