مولانا فضل الرحمٰن کا ملک میں فوری نئے انتخابات کا مطالبہ
پشاور: جمعیت علماءاسلام وپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ملک میں فوری طور پر نئے عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کردیا ۔مولانا فضل الرحمٰن نے اپنی رہائش گاہ پر اپنی جماعت کے ساتھیوں اور ورکروں سے خطاب میں کہا کہ موجودہ نئی حکومت زیادہ سے زیادہ ایک سال کے لیے بنی ہے اوراس حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے بھی جے یوآئی کا اپنا ایک موقف اور الگ تشخص ہے ۔فضل الرحمٰن نے کہا کہ اگرچہ ہم نے عمران خان کو تو رخصت کردیاہے لیکن قوم کو وہ امانت واپس کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس کے لیے ہم نے جدوجہد کی ہے ،اگر یہ سمجھا جاتا ہے کہ انتخابی نظام میں خامیاں ہیں جن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتخابات میں پھر سے دھاندلی کی جاسکتی ہے تو وقتی طور پر موجودہ اسمبلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتخابی اصلاحات کرلی جائیں جبکہ دیگر ناگزیر اصلاحات بھی کی جاسکتی ہیں جن کی وجہ سے مسائل بنے ہوئے ہیں تاکہ ہم گدلے پانی سے تو نکلیں اورشفاف پانی میں اتریں ۔







































Visit Today : 99
Visit Yesterday : 558
This Month : 6092
This Year : 69811
Total Visit : 174799
Hits Today : 2120
Total Hits : 975109
Who's Online : 9























