ملتان (صفدربخاری سے) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے پاکستان ہاؤس ملتان میں رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں کسی بھی ملک کی ترقی کا راز نچلی سطح پر بلدیاتی نظام کو فعال کرنے میں مضمر ہے لیکن پاکستان میں جمہوریت کے دعویدار جب بھی اقتدار کے منصب پر فائز ہوتے ہیں سب سے پہلے بلدیاتی نظام کا گلا گھونٹ دیا جاتا ہے لیکن حیران کن صورتحال یہ ہے کہ مارشل لاء کے ادوار میں بلدیاتی نظام حقیقی معنوں میں فعال کردار ادا کر تا ہے نئے منتخب وزیر اعلی حمزہ شہباز ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کی بجائے بلدیاتی نظام کو فعال کرنے میں سنجیدگی اختیار کر یں تاکہ نچلی سطح پر شہریوں کے مسائل حل ہوسکیں پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال کو ماضی میں مختصر موقع ملا لیکن ان کی دور اندیشی کی وجہ سے کراچی کی حالت بدل گئی کرامت علی شیخ نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی نے قومی،صوبائی اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے خواہشمند امیدواران مرد/خواتین کےلیے پی ایس پی کی ویب سائٹ پر درخواست فارم کا اجراء کردیا گیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ عام پاکستانی اسمبلیوں تک پہنچ کر درست معنوں میں ملک و قوم کی خدمت کرسکیں میری تمام جنوبی پنجاب کی عوام سے التماس ہے کہ وہ پاک سرزمین پارٹی کا حصہ بن کر جنوبی پنجاب کے حقوق کی جنگ لڑنے کےلیے ہمارا بھرپور ساتھ دیں پاک سرزمین پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو صرف اور صرف مزدوروں،مظلوں،بے یار و مددگاروں کی طاقت بن رہی ہے ہمارا ساتھ عوام کے ساتھ ہے اور عوام ہمارا ساتھ دے انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں قانون ساز ی کی جائے تاکہ پہلے بلدیاتی انتخابات ہوں اور بعد ازاں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرائے جائیں۔