ملتان کا ایک اور مسیحا کرونا سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گیا
bbc news urdu نے Monday، 13 September 2021 کو شائع کیا.
ملتان (صفدر بخاری سے ) ملتان کا ایک اور مسیحا کرونا سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گیا تفصیل کےمطابق ڈاکٹر محمد آصف وارڈ نمبر 11کے سینئر رجسٹرار نشتر ہسپتال ملتان کا چند روز پہلے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا جنہیں نشتر ہسپتال ملتان میں ہی داخل کر دیا گیا طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں انڈس ہسپتال مظفر گڑھ شفٹ کر دیا گیا تھا جہاں پران کا آئی سی یو میں وینٹی لیٹرپرعلاج شروع کر دیا گیا چند روز علاج کے بعد آج ڈاکٹڑ آصف کرونا کی وجہ سے انتقال کر گئے ۔
واضح ہو کہ ڈاکٹرمحمد آصف نے کرونا ویکسین کے انجیکشن بھی لگوائے ہوئے تھے اس کے باوجود ان پر کرونا وائرس کا اٹیک ہوا اور وہ کرونا سے لڑتے لڑتے آج انتقال کر گئے۔ نشتر ہسپتال سے پہلے وہ چلڈرن ہسپتال ملتان میں بھی بچوں کے معالج بھی رہے
ٹیگز:-




































Visit Today : 262
Visit Yesterday : 563
This Month : 2989
This Year : 66708
Total Visit : 171696
Hits Today : 1372
Total Hits : 902947
Who's Online : 8






















