ملتان( صفدر بخاری سے ) کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن۔ملتان میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا
مہنگائی کےستائے عوام نے پی ٹی ائی امیدواروں کومسترد کرتےہوئے نچلی سطح پر اقتدار کے انتخاب میں حکومتی پالیسیوں اور بے لگام مہنگائی کےجواب میں بھرپور طریقے سے حکومتی ٹکٹ ہولڈرز کو شدید انداز میں ناکامی سے دوچار کردیاہے اس حوالہ سے ملتان میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں حکمران جماعت تحریک انصاف ایک بھی نشست حاصل نہ کرسکی۔دس میں سے نو نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئےہیں
غیرسرکاری نتائج کے مطابق ملتان میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کےنتائج کو سب نے حیران کردیا۔ حکمران جماعت تحریک انصاف ۔ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی ایک بھی نشست حاصل نہ کرسکیں۔۔
کل 10نشستوں میں سے 9 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ایک پر مسلم لیگ ن کا امیدوار کامیاب ہوا۔
غیرسرکاری نتائج کے مطابق وارڈ نمبر ایک سے آزاد امیدوار رانا اشرف۔1159 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔۔
وارڈ نمبر 2 سے آزاد امیدوار غلام جیلانی 158۔۔
وارڈ نمبر3 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اختر رسول 321ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
وارڈ نمبر 4 سے آزاد امیدوار شیخ وحید۔۔۔
وارڈ نمبر 5 سے آزاد امیدوار ملک بلال۔۔
وارڈ نمبر 6 آزاد امیدوار ثنا اکبر۔۔
وارڈ نمبر 7 سےآزاد امیدوار شمشاد انصاری کامیاب ہوئے۔۔
نتائج کے مطابق وارڈ نمبر 8 سےآزاد امیدوار یعقوب ناصر۔۔
وارڈ نمبر 9 سے آزاد امیدوار محمد صادق اور وارڈ نمبر 10 سے آزاد امیدوار خورشید خان کامیاب ہوئے۔