کراچی: اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ ان کے خواب میں آکر کہتی تھی کہ مجھے انصاف دلاؤ۔صبا قمر نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنی ویب سیریز ’’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘‘ سمیت اپنے دیگر پروجیکٹس پر بات کی۔صبا قمر نے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر آنے والی اپنی ویب سیریز’’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘‘ جس میں اداکار نعمان اعجاز ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سیریز میں ’’مسٹر شمیم‘‘ کا کردار لوگوں کی توجہ ایک اہم موضوع کی جانب مرکوز کروانے کے لیے بنایا تھا اور انہیں امید ہے کہ لوگوں کو تھوڑی سمجھ آئے گی، انسانیت کے لیے نرم گوشہ پیدا ہوگا۔