شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں جی ای این بین الاقوامی کانفرنس
ریاض: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں ریاض میں جی ای این بین الاقومی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔چھوٹے اور درمیانےحجم کے اداروں کی جنرل اتھارٹی 27 تا 30 مارچ 2022 کو جی ای این بین الاقوامی کانفرنس ریاض میں منعقد کرے گی۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اس کی سرپرستی کریں گے۔ کانفرنس کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر اور رٹز کارلٹن ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ ایس پی اے کے مطابق جی ای سی نیٹ ورک نے کانفرنس کی میزبانی کے لیے ریاض کا انتخاب کیا ہے۔ اس کا باعث یہ ہے کہ مملکت کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے سہولت کاری اور کاروبار کے آغاز کے لیے بہترین مواقع فراہم کرنے والے گراف میں پوری دنیا میں سرفہرست آگیا ہے۔ کانفرنس میں 180 ممالک شریک ہوں گے۔ 150 سے زیادہ اہم شخصیات کانفرنس سے خطاب کریں گی۔ ان میں ایپل کمپنی کے بانی اسٹیو وزنیاک اور نیٹ فلیکس کے بانی مارک رینڈولف کے علاوہ متعدد عالمی ماہرین شریک ہوں گے۔



































Visit Today : 232
Visit Yesterday : 563
This Month : 2959
This Year : 66678
Total Visit : 171666
Hits Today : 1157
Total Hits : 902732
Who's Online : 7






















