ملتان :  حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر شبیہہ تابوت کا ماتمی جلوس مظفرآباد کے علاقہ بستی عمران نگر میں بانیان سید حسن پرویز عرف سید آصف شاہ،سید شعیب حسن شاہ، محمد ادریس حیدر شاہ کے زیر اہتمام امام بارگاہ اماماں والا تھلہ تک مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوا اس موقع پر ماتمی سنگت بیت الحسین کے سالار محمد ارشد نے نوحہ خوانی کی اور عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعد ازاں مجلس عزا سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلبیت اطہار کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت اخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اپ کی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے۔