نسیم موٹرز گجر کھڈہ کا شاندار افتتاح ، الیکٹرانک گاڑیوں کی فراہمی سے ماحولیاتی بہتری اور جدید ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا: سید عبدالقادر گیلانی
ملتان : گجر کھڈہ ملتان میں نسیم موٹرز کے نئے شوروم کا باقاعدہ افتتاح رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی نے کیا۔ اس موقع پر شاہد حسین قریشی، واحد احمد قریشی،سی ای او XIO ذاکر حسین، محمد علی قریشی، عبدالقادر قریشی اور بلال قریشی سمیت معزز مہمانوں اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے سید عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ الیکٹرانک گاڑیوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، جس سے نہ صرف ایندھن کے اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملتان جیسے بڑے شہر میں جدید الیکٹرانک وہیکلز کی فراہمی خوش آئند قدم ہے جو عوام کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرے گا۔سید عبدالقادر گیلانی نے لتان۔نسیم موٹرز کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور خطے میں جدید آٹو موبائل ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہد حسین قریشی، واحد احمد قریشی نے کہا کہ ملتان۔نسیم موٹرز کا مقصد ملتان اور جنوبی پنجاب کے عوام کو معیاری، جدید اور ماحول دوست الیکٹرانک گاڑیاں فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شوروم میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ الیکٹرک وہیکلز دستیاب ہوں گی جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں۔ذاکر حسین نے مزید کہا کہ کمپنی فروخت کے ساتھ ساتھ بعد از فروخت سروس اور صارفین کو مکمل تکنیکی رہنمائی بھی فراہم کرے گی تاکہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو آسان اور محفوظ بنایا جا سکے۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے شوروم کا دورہ کیا اور دستیاب الیکٹرانک گاڑیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ شرکاء نے اس اقدام کو ملتان میں جدید ٹرانسپورٹ کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر سجادہ نشین دربار حامدیہ صاحبزادہ قاری ناصر خان نے کاروبار کی ترقی بہتری اور مجموعی معاشی استحکام کے لیے دعا کرائی





































Visit Today : 33
Visit Yesterday : 622
This Month : 2197
This Year : 65916
Total Visit : 170904
Hits Today : 104
Total Hits : 898194
Who's Online : 5






















