ملتان:  ماہر تعلیم ناظر خان بلوچ نے سابق سیشن جج و ایڈوکیٹ ہائیکورٹ اقبال میو کے ہمراہ نومنتخب لائبریری سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن عمارہ طاہر بلوچ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے۔اس موقع پر ماہر تعلیم ناظر خان بلوچ نے سابق سیشن جج و ایڈوکیٹ ہائیکورٹ اقبال میونے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ عمارہ طاہر بلوچ کی لائبریری سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پر کامیابی ان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے عمارہ طاہر بلوچ اپنے سینئرز وکلاء کے ساتھ ادب اور جونیئر وکلاء کے ساتھ حسن سلوک اور شفقت سے پیش آئیں ان کی یہ کامیابی تمام خواتین وکلاء کی کامیابی ہے۔ نومنتخب لائبریری سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن عمارہ طاہر بلوچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی معزز وکلا برادری کی جانب سے مجھ پر کیے گئے اعتماد پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔خصوصاً اپنے معزز سینئرز، قابلِ قدر جونیئرز اور باہمت فیملی لائرز کی ممنون ہوں جنہوں نے بھرپور سپورٹ اور مکمل تعاون کے ذریعے میری حوصلہ افزائی کی۔وکلا برادری کی جانب سے ملنے والی محبت، اعتماد اور حمایت میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ان شاء اللہ لائبریری سیکرٹری کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں دیانت داری، خلوص اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ انجام دوں گی۔بار اور وکلا برادری کی بہتری اور خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائے رکھوں گی میں تمام معزز وکلا کی دعاؤں، رہنمائی اور تعاون کی طلبگار ہوں۔