وزیراعظم سے عمران اسماعیل اور فواد چوہدری کی ملاقات، علیم خان سے متعلق گفتگو
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 8 March 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے عمران اسماعیل اور فواد چوہدری نے ملاقات کی اور انہیں علیم خان سے ہونے والی بات چیت اور تحفظات سے آگاہ کیا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علیم خان سے ہونے والی بات چیت پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔ جہانگیر ترین گروپ کے مرکزی رہنما علیم خان اسلام آباد میں موجود ہیں۔ وہ گزشتہ رات لاہور سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔گورنر سندھ اور فواد چوہدری وزیراعظم سے علیم خان کی ملاقات کرانے کے لیے متحرک ہیں۔ علیم خان کی آمادگی پر وزیراعظم عمران خان سے انکی ملاقات کروائی جائے گی۔قبل ازیں سندھ ہاؤس میں عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب میں ترین گروپ کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ عمران اسماعیل نے فواد چوہدری کو علیم خان سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 97
Visit Yesterday : 536
This Month : 633
This Year : 64352
Total Visit : 169340
Hits Today : 422
Total Hits : 876134
Who's Online : 4




















