ملتان (صفدر بخاری سے) ملتان پریس کلب کی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس ہوا ، جس کی صدارت صدر شکیل انجم نے کی ، اجلاس میں نومنتخب ایگزیکٹو باڈی کے تمام اراکین نثار اعوان ، خالد چودھری ، نعمان بابر ،را ؤ آ صف ، فرحان ملغانی ، ممتاز نیازی ، عبدالجبار مفتی ، روف مان ، وسیم ناصر بوبک ، خواجہ اشرف صدیقی ، اعظم جہانگیر ، شریف جوئیہ ، جاوید عنبر ، محمد مظہر ، تنویر گیلانی اور حمیرا شفیق نے شرکت کی ، اجلاس میں الیکشن کمیٹی سمیت مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ،اجلاس میں عامل صحافیوں کے خلاف من گھڑت ، بے بنیاد اور جھوٹی خبریں شائع کرنے پر ریجنل اخبار کے جہانگیربھٹی کی پریس کلب کی رکنیت ختم کر دی گئی اور ان کے پریس کلب میں داخلے پر پاپندی عائد کر دی گئی جبکہ بے بنیاد اور جھوٹی خبروں کی اشاعت میں معاونت کرنے والے افراد کے تعین کے لئے دو رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے،جو اپنی رپورٹ مجلس عاملہ میں پیش کرے گی ، جس کی بنیاد پر ان کی رکنیت بارے فیصلہ کیا جائے گا ۔