سابق صدر رفیق تارڑ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
لاہور: سابق صدر جسٹس (ر) رفیق تارڑ رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔سابق صدر پاکستان جسٹس (ر) محمد رفیق تارڑ رضائے الہی سے انتقال کر گئے، وہ سانس، شوگر اور پھیپھڑوں سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے، اور طویل عرصے سے شدید علیل تھے، ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔رفیق تارڑ 2نومبر 1929 گھگھڑ منڈی میں پیدا ہوئے، وہ 1989 سے 1991 تک چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ رہے، 1991سے 1994ء تک سپریم کورٹ کے بطور سینئر جسٹس بھی رہے، سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ریٹائر ہونے کے بعد 1997 میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور پھر اسی سال ملک کے صدر بنے، 1999 میں پرویز مشرف کی طرف سے نواز شریف کی حکومت کی برطرفی کے بعد انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، وہ 1998 سے 2001 تک صدر پاکستان رہے، رفیق تارڑ کا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔










































Visit Today : 536
Visit Yesterday : 0
This Month : 536
This Year : 64255
Total Visit : 169243
Hits Today : 3896
Total Hits : 875710
Who's Online : 4




















