سفاک باپ نے 7 دن کی معصوم بچی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
www.bbcnewshd.com نے Monday، 7 March 2022 کو شائع کیا.
میانوالی: محلہ نورپورہ میں 7 دن کی معصوم بچی کو سفاک باپ نے پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ضلع میانوالی کے محلہ نورپورہ میں سفاک باپ شاہزیب نے غصے میں آکر اپنی 7 دن کی معصوم بچی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ اسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ظالم باپ شاہزیب کو غصہ تھا کہ بیٹی کیوں پیدا ہوئی اور غصے پر قابو نہ رکھتے ہوئے بچی کی پیدائش کے 7 دن بعد اسے قتل کرنے کا قدم اٹھایا۔دوسری جانب ڈی پی او میانوالی اسمعیل الرحمن کھاڑک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے اور سفاک ملزم کی جلدازجلد گرفتاری کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کے خلاف میانوالی پولیس زیرو ٹالیرنس پر عمل پیرا ہے۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 476
Visit Yesterday : 0
This Month : 476
This Year : 64195
Total Visit : 169183
Hits Today : 3015
Total Hits : 874829
Who's Online : 10




















