منی لانڈرنگ کیس میں18 فروری کو شہبازشریف،حمزہ شہبازپرفردجرم عائد ہوگی،فوادچوہدری
www.bbcnewshd.com نے Friday، 11 February 2022 کو شائع کیا.
اسلام آ باد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں 18 فروری کوشہباز شریف اورحمزہ شہباز پرفرد جرم عائد ہوگی۔وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ قوم کو مبارک ہو طویل تحقیقات کے بعد بالآخر 18 فروری کو شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈنگ کیس میں فرد جرم عائد ہو گی اور باقاعدہ ٹرائل شروع ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں 14 ہزار بینکنگ ٹرانسیکشنز کو کھنگالا گیا تو حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں۔ مقصودشہباز شریف کی مل میں چپراسی تھا۔ اس کی تنخواہ 25 ہزار روپےتھی۔ اس کے نام پر اکاؤنٹ کھلااور 4ارب روپیہ اس کے اکاؤنٹ سے ہوتا ہوا شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں پہنچ گیا۔اس طرح کے اوردرجنوں دلچسپ وعجیب فراڈ شہباز شریف کے اس مقدمے کا حصہ ہیں مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 434
Visit Yesterday : 0
This Month : 434
This Year : 64153
Total Visit : 169141
Hits Today : 2542
Total Hits : 874356
Who's Online : 14




















