تفتان: ایرانی حکام نے 137 پاکستانی اور دو لاشیں پاکستان کے حوالے کردیں۔لیویز حکام کے مطابق ایرانی حکام نے 137 پاکستانی تفتان بارڈر سے ڈی پورٹ کر دیئے، تمام افراد غیر قانونی طور پر ایران میں سفر کرنے کے دوران گرفتار ہوئے تھے۔لیویز حکام نے بتایا کہ ایرانی حکام نے دو پاکستانی باشندوں کی لاشیں بھی تفتان لیویز کے حوالے کی ہیں، دونوں افراد کی موت گولی لگنے سے واقع ہوئی ہے، اور جان بحق ہونے والوں کا تعلق دالبندین پدگ اور ایک سوراب ضلع سے ہے۔