لوئردیرمیں چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ،لیویز اہلکارشہید
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 18 January 2022 کو شائع کیا.
لوئردیر : لوئردیرمیں پولیس اوردیرلیویز کی مشترکہ چیک پوسٹ پردہشتگردوں کے حملے میں دیرلیویز کا ایک اہلکارشہید ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لوئردیرکے علاقے ٹاکورومنڈا میں دہشتگردوں نے پولیس اوردیرلیویز کی چیک پوسٹ کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دیرلیویز کاایک اہلکارشہید ہوگیا جبکہ پولیس کا ہیڈکانسٹیبل زخمی ہوگیا۔سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ شہید اہلکارکی لاش اورزخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ اسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے اورسرچ آپریشن جاری ہے۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 246
Visit Yesterday : 536
This Month : 782
This Year : 64501
Total Visit : 169489
Hits Today : 2806
Total Hits : 878518
Who's Online : 8




















