شمالی کوریا کا ایک اورمیزائل تجربہ،2میزائل فائرکئے
www.bbcnewshd.com نے Monday، 17 January 2022 کو شائع کیا.
پیونگ یونگ: شمالی کوریا نے ایک اورمیزائل تجربے میں 2 میزائل فائرکئے۔ شمالی کوریا ایک مہینے میں 4میزائل تجربے کرچکا ہے۔جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق شمالی کوریا نے پیرکی صبح کم فاصلے تک مارکرنے والے2 بیلسٹک میزائل فائرکئے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق میزائل پیونگ یونگ کے ائیرپورٹ کے مشرقی علاقے سے فائرکئے گئے۔ شمالی کوریا 5،11 اور14 جنوری کوبھی میزائل تجربہ کرچکا ہے۔امریکا نے نئے میزائل تجربات کے بعد گزشتہ ہفتے شمالی کوریا پرمزید پابندیاں عائد کردی تھیں۔جاپان کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا بغورجائزہ لیا جارہا ہے
ٹیگز:-









































Visit Today : 134
Visit Yesterday : 536
This Month : 670
This Year : 64389
Total Visit : 169377
Hits Today : 702
Total Hits : 876414
Who's Online : 4




















