نون لیگ کا شریف فیملی سے علیحدہ ہونا مثبت پیشرفت ہوگی، فوادچوہدری
www.bbcnewshd.com نے Monday، 17 January 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگرنون لیگ شریف فیملی سے خودکو علیحدہ ہ کرتی ہے تو یہ مثبت پیشرفت ہوگی۔وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر نون لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو گی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ نواز شریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہو گئے ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں انتخابی اصلاحات ، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات آئیں یہ اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں۔لیکن نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اپنے مقدمات میں ریلیف کے علاوہ کسی اور موضوع پر گفتگو نہیں کرنا چاہتی۔
ٹیگز:-










































Visit Today : 135
Visit Yesterday : 536
This Month : 671
This Year : 64390
Total Visit : 169378
Hits Today : 713
Total Hits : 876425
Who's Online : 7




















