ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات ، امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ، پولنگ 23 جنوری ملتان پریس کلب میں ہو گی
ملتان(صفدربخاری سے) ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں،چیئرمین الیکشن کمیٹی جمشید رضوانی،اراکین جاوید اقبال عنبر اور اعظم ملک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق صدر کی نشست پر دو امیدواروں ملک شہادت حسین اور رؤف مان نائب صدور کی دو نشستوں پر 4 امیدواروں حمید الحسن، سعید خان، شاہد سٹھو، خالد محمود ،جنرل سیکرٹری کی نشست پر دو امیدواروں طاہر ندیم ، مظہر خان، جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر 4 امیدواروں ملک امجد اتیرا، بلال نیازی، محمود احمد چودھری، ارسلان شہزاد غوری، فنانس سیکرٹری کی نشست پر رانا عرفان الاسلام، سعید مکول، مجلس عاملہ کی 10 نشستوں کے لیے 14 امیدواروں عمران میتلا، سید ماذن یوسف، طارق انصاری، صفدر بخاری، مہر عمران نواز، آغا شاہد عظیم، شاہد عمران قریشی، سعید خان، چوہدری شہزاد فیصل، رانا اے ڈی نواز، سہیل شہزاد، شہزاد درانی، دلدار قریشی، زاہد عنبر جبکہ مندوب کی 18 نشستوں پر 23 امیدواروں رانا پرویز حمید، رؤف مان، شفقت بھٹہ، طاہر ندیم، شکیل احمد، یعقوب سید، شہزاد درانی، اجمل چودھری، مہر رضا سیال، سہیل قریشی، شاہد سعید مرزا، طارق اسماعیل، احتشام الحق، سعید مکول، خالد محمود کھاکھی، سہیل چوہدری، سہیل شہزاد، مظہر خان، حمید الحسن، مجاہد سلطان، شکیل جاوید، خواجہ اشرف صدیقی اور ملک شہادت حسین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 جنوری جبکہ اعتراضات پر اپیلوں کی سماعت 18 جنوری کو ہوگی ۔کاغذات نامزدگی کی واپسی اور حتمی فہرست 19 جنوری کو جاری کی جائے گی۔ الیکشن کے لئے پولنگ 23 جنوری بروز اتوار کو ملتان پریس کلب میں ہو گی۔








































Visit Today : 158
Visit Yesterday : 536
This Month : 694
This Year : 64413
Total Visit : 169401
Hits Today : 877
Total Hits : 876589
Who's Online : 2




















