لاہور: لاہور کے علاقے نصیر میں شادی کی تقریب میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، جن میں سے ایک پولیس کانسٹیبل بھی تھا۔ لاہور کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ماجد اور جاوید کے ناموں سے ہوئی۔