ممبئی: بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث کام نہ ہونے سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن بھی پریشان ہیں۔بھارت میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے باعث بہت سے شہروں میں کورونا پابندیوں کی وجہ سے لوگوں کا کام بھی متاثر ہورہا ہے۔