ملتان:  حکومت پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں سٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن انعقاد پذیر ہوئے حامی طلبہ کی جانب سے کامیاب امیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور کامیابی پر مبارکباد بھی دی گئی ضلع ملتان میں سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی زیرنگرانی انتخابات کا مرحلہ پرامن اور انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل ہوااس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان سید محمد علی بخاری اور سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے گورنمنٹ گرلز مسلم ماڈل ہائی سکول ملتان سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر عبداللہ کھوکھر اور ڈی ای او ایلیمنٹری میاں خالد عالم نے گورنمنٹ ہائی سکول متی تل ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب ضیغم نواز ڈپٹی ڈی ای او سکینڈری ڈاکٹر عالیہ نگہت ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب حناء چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن خواجہ مظہر الحق اور ڈی ای او ایلیمنٹری سکول نزہت پروین نے گورنمنٹ اقبال گرلز ہائی سکول ڈی ای او سیکنڈری ملتان منور حسین کمال نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول قادر پور راں میں انتخابی عمل کا جائزہ لیا ضلع ملتان کے تمام سکولوں میں پرامن اور جمہوری انداز میں انتخاب کا پہلا مکمل ہوا ڈپٹی کمشنر ملتان سید محمد علی بخاری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نوجوانوں میں مثبت سوچ اور جمہوری انداز فکر کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں سرکاری سکولوں میں سکول کونسل کا قیام خوش ائند ہے اس سے طلبہ اپنے بنیادی مسائل کو مقامی سطح پر حل کر سکیں گے یہ انتخابات طلبہ و طالبات کو قیادت کے بنیادی اصولوں سے روشناس کرواتے ہیں۔ جمہوری عمل میں شرکت انہیں آئندہ زندگی میں بہتر شہری بننے کے لیے تیار کرتی ہے اس سے طلبہ میں جمہوری انداز فکر کو فروغ حاصل ہوگا ملک کو مستقبل میں نئی لیڈرشپ میسر ہوگی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا فرو غ اور طلبہ وطالبات میں اعتماد سازی حاصل ہوگا۔