سرائیکی صوبہ وقت کی ضرورت ہے ،، وسیب کے ہر بندے کو عملی جدو جہد کرنا ہوگی: صدر ہائیکورٹ بار اظہر مغل
ملتان(صفدربخاری سے) سرائیکی راہنماؤں مہر مظہر عباس کات ،ظہور احمد دھریجہ ،ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ،سید ذیشان حیدر ،اصغر خان نہڑ ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر اظہر مغل ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال ایڈووکیٹ سے ملاقات کی اور انہیں سرائیکی اجرکیں پہنا کر مبارکباد دی ۔اس موقع پر صدر و جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار نے سرائیکی راہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور الگ سرائیکی صوبہ کے قیام کے لیے بھر پور ساتھ دینے کا عہد کیا ۔صدر بار اظہر مغل نے کہا کہ سرائیکی صوبہ وقت کی ضرورت ہے اور وسیب کے ہر بندے کو عملی جدو جہد کرنا ہوگی اس سلسلے میں ہائیکورٹ بار ہر وقت تحریک کے ساتھ ہے جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ نے کہا کہ ہم شروع سے الگ سرائیکی صوبہ کے لیے عملی جدجہد پر یقین رکھتے ہیں اور ہائیکورٹ بار ملتان سمیت وسیب کی تمام بارز کے وکلاء سرائیکی صوبہ تحریک کی قیادت کرتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کریں گے اس موقع پر سرائیکی راہنماؤں نے کہا کہ وسیب کے ممبران اسمبلی نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی دھوکہ دیا ہے سرائیکی وسیب سے صوبہ کے نام پر الیکشن جیت کر اقتدار کے مزے لے رہے ہیں مگر سرائیکی صوبہ کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا سرائیکی راہنماؤں نے کہا کہ اب وسیب کے تمام لوگوں کو سڑکوں پر آ کر بھر پور احتجاجی تحریک کا آغاز کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ احتجاجی تحریک سے بنے گا









































Visit Today : 106
Visit Yesterday : 536
This Month : 642
This Year : 64361
Total Visit : 169349
Hits Today : 515
Total Hits : 876227
Who's Online : 4




















