جمرود میں سیکیورٹی اہلکار کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ، 4 اہلکار جاں بحق
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 9 January 2022 کو شائع کیا.
جمرود: جمرود لیویز سینٹر میں سیکیورٹی اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے شہر جمرود کے لیویز سینٹر میں ایک سیکیورٹی اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کردیا، دونوں زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا، تاہم دونوں زخمی جانبر نہ ہوسکے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 257
Visit Yesterday : 536
This Month : 793
This Year : 64512
Total Visit : 169500
Hits Today : 2881
Total Hits : 878593
Who's Online : 7




















