کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے صوبے میں مقامی حکومت کو مفلوج کرکے اختیارات اپنے پاس رکھ لیے ہیں، سندھ حکومت اگر کراچی پر کچھ خرچ کرتی تو شہر کی صورتحال بہتر ہوتی۔کراچی میں امہ چیریٹی انٹرنیشنل کی تقریب میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران صرف سندھ میں 66 ارب روپے مستحق افراد میں بانٹے گئے، رقم کا کچھ حصہ اگر کراچی پر خرچ ہوجاتا تو صورتحال بہتر ہوجاتی۔