حکومت کی نالائقی سے معصوم شہری زندگی سےمحروم ہوگئے، آصف زرداری
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 9 January 2022 کو شائع کیا.
کراچی: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ مری میں حکومت کی نالائقی سےمعصوم شہری زندگی سےمحروم ہوگئے۔مری میں شدید برفباری اور سردی کے باعث بڑی تعداد میں اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کےغم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت اور ان لواحقین کو صبر عطا کرے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ مری میں حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کرنا قابل افسوس ہے، حکومت کی نالائقی اور نااہلی سے ہی معصوم شہری زندگی سے محروم ہوگئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مری میں شدید برفباری اور ٹریفک کے جام ہونے کے باعث سردی کی شدت میں ٹھٹھر کر 22 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جب کہ پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 158
Visit Yesterday : 536
This Month : 694
This Year : 64413
Total Visit : 169401
Hits Today : 881
Total Hits : 876593
Who's Online : 2




















