جہاں عزت نہیں ہوتی وہاں محبت کا مطلب نہیں رہتا، سشمیتا سین
ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس اور اداکارہ سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ جہاں عزت نہیں رہتی وہاں محبت کا کوئی مطلب باقی نہیں رہتا، میں عزت کو ہمیشہ پیار سے اوپر رکھتی ہوں۔سشمیتا سین اکثر اپنے قیمتی الفاظ سے مداحوں کو متاثر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ اداکارہ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے ذریعے مداحوں سے جڑے رہنے کو زیادہ پسند کرتی ہیں۔ اپنے حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن میں سشمیتا سین نے مداحوں کے سوالات کے جواب دیے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے نزدیک لفظ ’عزت‘ کے کیا معنیٰ ہیں تو اداکارہ نے اس کا معنیٰ خیز جواب دیا۔سشمیتا سین نے کہا کہ میرے نزدیک عزت ہر چیز سے بڑھ کر ہے، میں پیار کے مقابلے میں عزت کو اوپر رکھتی ہوں۔ اداکارہ نے کتابوں اور فلموں میں دکھائے جانے والے غیر حقیقی پیار پر تبصرہ کرنے کے بجائے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔واضح رہے کہ سشمیتا سین کا یہ بیان اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال سے علیحدگی کے بعد سامنے آیا ہے۔









































Visit Today : 212
Visit Yesterday : 536
This Month : 748
This Year : 64467
Total Visit : 169455
Hits Today : 1135
Total Hits : 876847
Who's Online : 4




















