“سودی پیر”آئی ایم ایف کے نون لیگ پی پی اور پی ٹی آئی پکے مرید بن چکے ہیں۔
بہاولپور: “سودی پیر”آئی ایم ایف کے نون لیگ پی پی اور پی ٹی آئی پکے مرید بن چکے ہیں۔بہاولپور صوبہ مشرقی اور مغربی پاکستان کے سینے میں خنجر گھونپنے والے ایک بار پھر براستہ بلوچستان بہاولپور پاکستان کو توڑنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے مرکزی رہنما چیف آف رند سردار احمد مجتبیٰ کوئٹہ کے تین روزہ دورہ کے بعد مونس ہاؤس پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس سے قبل سردار آف رند بلوچ نے صوبہ تحریک کے قائد قاری مونس بلوچ سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے بخشش کی لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا۔انہوں نے کہا صوبہ تحریک کو مزید مؤثر مظبوط اور متحرک بنانے کے لئے تحریک کے قائد قاری مونس بلوچ سے ہر محاذ پر تعاون جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا پاکستان کی تحریک قیام اور استحکام کے وقت آئی اہم ایف نے نہیں بلکہ بہاولپور نے مالی معاشی بلا مشروط تعاون کیا تھا ۔انہوں نے کہا سودی قرضوں سے جان چھڑانے کے لئے صوبہ بحالی ناگزیر ہے۔اس موقع پر میر حماد میر حمزہ شازمہ بلوچ،اطروبہ احمد ،کنزہ بلوچ ،زُنیرق بلوچ،اسامہ بن مونس ،احمد بلوچ،مہمد بلوچ،دل مراد بلوچ اور دیگر موجود تھے










































Visit Today : 239
Visit Yesterday : 536
This Month : 775
This Year : 64494
Total Visit : 169482
Hits Today : 2467
Total Hits : 878179
Who's Online : 8




















