بہاولپور: اقتدار پرستوں نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت اور بہاولپور کو پاکستان کے بجائے پنجاب کا غلام بنادیا۔قیام سے قبل اور بعد بہاولپور نے ابتدائی معاشی اقتصادی اور عسکری راہدای دے کر پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔ان خیالات کا اظہار بہاولپور صوبہ تحریک کے سربراہ قاری مونس بلوچ نے مبارکپور کلانچ والا اور جانو والا کے مختلف مواضعات کا تین روزہ دورہ کے دوران کیا۔اس دوران مخادیم بزرگ سیاسی رہنما ذوالفقار شاہ بخاری،مظہر حسین بخاری ایڈووکیٹ،صلاح الدین مسن،ملک کاشف ممتاز،سید مبشر حسن اور دیگر سے ملاقات کے دوران اہم گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے 135-370 کے تحت مقبوضہ کشمیر کی ڈیڑھ کروڑ عوام کو بھارت کا تابعدار بنادیا جبکہ 1970کی حکومت نے ایل ایف او کا خنجر گھونپ کر بہاولپور کو پنجاب کی غلامی پر معمور کردیا۔قاری مونس بلوچ نے کہا ماضی کے حکمرانوں نے 1960 میں تین دریا 1970 میں بہاولپور صوبہ اور 1971 میں مشرقی پاکستان کو مغربی پاکستان سے علیحدہ کردیا۔انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور صوبہ بہاولپور کی بحالی پاکستان کے استحکام کے لئے ناگزیر ہے ۔