پاک افغان سرحد پر امن کی باڑ ہے جو ضرور مکمل ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 5 January 2022 کو شائع کیا.
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر امن کی باڑ ہے جو ضرور مکمل ہوگی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 2021 کی صورتحال کا جائزہ پیش کرنا ہے، مغربی بارڈر پر 2021 میں صورتحال تشویشناک رہی، افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے اثرات پاکستان کی سیکیورٹی پر پڑے، بارڈر مینجمنٹ کے تحت پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 94 فیصد مکمل ہوچکا ہے، یہ امن کی باڑ ہے اور یہ ضرور مکمل ہوگی، اس باڑ کو لگانے میں ہمارے شہدا کا خون شامل ہے، باڑ کا مقصد دونوں اطراف کے لوگوں کو تقسیم کرنانہیں بلکہ محفوظ بنانا ہے، پاک ایران بارڈرپرباڑلگانےکاکام بھی 71فیصدمکمل ہوچکا ہے۔
ٹیگز:-










































Visit Today : 239
Visit Yesterday : 536
This Month : 775
This Year : 64494
Total Visit : 169482
Hits Today : 2497
Total Hits : 878209
Who's Online : 8




















