پی سی بی میں تبدیلی کی ضرورت تھی اور اب یہ تبدیلی آگئی ہے، شاہد آفریدی
کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پی سی بی میں تبدیلی کی ضرورت تھی اور بورڈ کے نئے چیئرمین کی حیثیت سے رمیز راجہ کو میرٹ پر فیصلے کرنا ہوں گے۔وہ کرکٹ کو سمجھتے ہیں اورتجربہ کار ہیں،پاکستان کرکٹ ٹیم کو محمد حفیظ اور شعیب ملک کی ضرورت ہے، دونوں کو عالمی کپ میں موقعہ ملناچاہیے، شاہین آفریدی کا مستقبل روشن ہے لیکن فاسٹ بولر کو احتیاط سے استعمال کرنا ہوگا، انہوں نےمقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ رمیز راجہ کے پاس کرکٹ کا بہترین تجربہ موجود ہے، انہوں نے کرکٹ کی دنیا دیکھی ہے، اب دیکھنا یہ ہوگا کہ پی سی بی میں وہ ذمہ داریاں کس طرح انجام دیتے ہیں، ان کو بورڈ میں اہلیت کے بنیاد پر لوگ لانے ہوں گے، اتنے بڑے عہدے پر ذاتی معاملات کو نہیں دیکھنا چاہیے، پی سی بی میں تبدیلی کی ضرورت تھی اور اب یہ تبدیلی آگئی ہے۔






































Visit Today : 574
Visit Yesterday : 509
This Month : 2116
This Year : 65835
Total Visit : 170823
Hits Today : 11052
Total Hits : 897645
Who's Online : 3






















