یورپ جانے والے 27 تارکین وطن کی لاشیں لیبیا کے ساحل سے آلگیں
تریپولی: یورپ جانے کی کوشش میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 27 تارکیں وطن ہلاک ہوگئے اور ان کی لاشیں لیبیا کے ساحل پر پہنچ گئیں مقامی ریڈ کریسنٹ نے بتایا کہ یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 27 تارکین وطن کی لاشیں مغربی لیبیا کے ساحل پر پہنچی ہیں جبکہ 3 افراد کو بچا لیا گیا۔لاشوں میں 2 خاتون اور ایک بچے کی بھی لاش شامل ہے۔ تنظیم نے بتایا کہ لاشیں شہر الخمس, تریپولی سے 90 کلومیٹر فاصلے پر 2 مختلف مقامات سے ملیں ہیں۔سیکورٹی حکام نے اے ایف پی نیوز کو بتایا کہ لاشوں کے معائنوں سے پتہ چلتا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی کچھ دنوں قبل غرقاب ہوئی تھی۔اقوام متحدہ کی امگریشن ایجنسی کے مطابق افریقہ، ایشیا اور یورپ کے درمیانی سمندری راستے (Mediterranean) میں اس سال کُل 1500 تارکین وطن مختلف حادثوں کے نتیجے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔










































Visit Today : 239
Visit Yesterday : 536
This Month : 775
This Year : 64494
Total Visit : 169482
Hits Today : 2500
Total Hits : 878212
Who's Online : 8




















