کرسمس پرلاک ڈاؤن، برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی دھمکی
www.bbcnewshd.com نے Monday، 20 December 2021 کو شائع کیا.
لندن: برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے کرسمس پرلاک ڈاؤن لگانے کی صورت میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی دے دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں اومیکرون کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث وزیراعظم بورس جانسن کرسمس پرمکمل لاک ڈاؤن لگانے پرغورکررہے ہیں۔ممکنہ لاک ڈاؤن کیخلاف کابینہ کے وزیر اورارکان پارلیمنٹ میدان میں آگئے۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ اگروزیراعظم بورس جانسن نے کرسمس پرلاک ڈاؤن لگایا توان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے ۔ بورس جانسن کے ایک وزیرنے لاک ڈاؤن کی صورت میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔برطانیہ میں اومیکرون کیسزکی تعداد50 فیصد اضافے کے ساتھ 37000تک پہنچ گئی ہے۔برطانیہ کے وزیرصحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ کرسمس پرلاک ڈاؤن لگانے کے امکان کومسترد نہیں کیا جاسکتا۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 204
Visit Yesterday : 563
This Month : 2931
This Year : 66650
Total Visit : 171638
Hits Today : 938
Total Hits : 902514
Who's Online : 3






















