سعودی وزیرخارجہ کا افغانستان کے لیے ایک ارب ریال امداد کااعلان
اسلام آباد: سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے او آئی سی کے اجلاس میں افغانستان کے لئے ایک ارب ریال امداد دینے کا اعلان کیا۔اسلام آباد میں ہونے والے او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اجلاس کے انعقاد اور بہترین انتظامات پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جس نے کم ترین وقت میں اس اجلاس کا انعقاد کیا، اہم ترین اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کے مشکور ہیں، اجلاس میں شرکت پر او آئی سی سیکریٹری جنرل اور دیگر کے شکر گزار ہیں۔افغانستان کے لئے ایک ارب ریال امداد کا اعلان کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان کے معاملے کو انسانی بنیادوں پر دیکھنا ہوگا، افغانستان میں خواتین، بچوں سمیت تمام عوام مشکلات کا شکار ہیں، افغانستان میں معاشی بحران مزید سنگین ہوسکتاہے، وہاں کے عوام ہماری مدد کے منتظر ہیں۔سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن کےخواہاں ہیں، افغانستان میں کشیدہ صورتحال کے خطے اور دنیا پراثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔




































Visit Today : 247
Visit Yesterday : 563
This Month : 2974
This Year : 66693
Total Visit : 171681
Hits Today : 1250
Total Hits : 902825
Who's Online : 3






















