بوریو الا: صوبائی محتسب پنجاب نے محکمہ انہار کے کرپٹ ضلعدار خالد محمود کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے محکمہ کی کالی بھیڑوں کی ملی بھگت سے راجباہ فائیو ایل میں وسیع پیمانے پر پانی چوری کروایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے شہر ی کی درخواست پر کاروائی شروع ہو گئی ہے  ڈلن سب ڈویژن بنگلہ بورے والا کے کرپٹ ضلعدار خالدمحمود نے پانی چوری کرنے والے ملزمان کے ساتھ مک مکا کر لیا تھا اور اب بھی روزانہ کی بنیاد پر راجباہ میں پائپ لگا کر پانی چوری کروایا جا رہا ہے پانی چوری کرنے والوں کوضلعدار خالد محمود کی فل پشت پناہی حاصل ہے ضلعدار خالد محمو جو کہ مقامی اور با اثر ہونے کی وجہ سے عرصہ دراز سے اسی جگہ پر تعینات ہے اس کوئی بھی کچھ نہیں کرسکتا ہے جس نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے پاہپوں کے ذریعے رات کے وقت پانی چوری کا سلسلہ عروج پر ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے اگر کوئی بندہ پانی چوروں کے خلاف محکمہ کو کوئی شکایت کرے تو فوری کرپٹ ضلعدار خالد محمود ملزمان کو فون پرا طلاع کر دیتا ہے کہ آپ کے خلاف کسی نے شکایت کی ہے اپنے پائپ کو فوری ہٹا لیں  محکمہ میں کرپٹ  کالی بھیڑوں کی وجہ سے ٹیل کے کسانوں کو لاکھوں روپے کی فصلیں تباہ اور برباد ہونے کا اندیشہ ہے

ایم اخترسہو ۔۔۔۔روزنامہ کرائم میل

03002009786